شیموگہ 11؍ستمبر ( ایس او نیوز) غیر قانونی جانور سپلائی کرنے والے ایک ٹرک کا پیچھا کرنا گؤ رکھشکوں کو مہنگا پڑگیااور انہیں پیٹائی کے بعد علاج کے لئے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک ٹرک جس میں مبینہ طور پر10گائیں بھری ہوئی تھیں اور وہ غیر قانونی طور پر ہاویری کی طرف لے جائی جارہی تھیں۔ یہ دیکھ کرقانون اپنے ہاتھ لینے کی نیت سے گؤ رکھشکوں کا ایک گروپ اس ٹرک کا پیچھا کرنے لگااور شیرالکوپہ کے قریب اس ٹرک کو روکنے میں کامیاب ہوگیاپھر جیسا کہ ہمیشہ ہوتا ہے گؤ رکھشک ٹرک میں موجود لوگوں کے ساتھ جھگڑنے لگے ۔ مگر اس مرتبہ پانسا الٹا پڑگیا اور مبینہ طورپر جانور سپلائی کرنے والوں نے گؤ رکھشکوں کی جم کر پیٹائی کردی۔ اس حملے میں زخمی ہونے والے سری کارا، اجیت ، پربھات،گنیش اور سدرشن کو علاج کے لئے شیرالکوپہ کے جنرل اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔
شیرالکوپہ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کررہی ہے۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ متھو راج نے جائے واردات کا معائنہ کیا۔